Home - mostimportant

mostimportant

کراچی میں مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کراچی: نیپا چورنگی کے قریب دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم مفتی تقی عثمانی کے قافلے کو نامعلوم ملزمان کی جانب …

Read More »

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹان کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرلی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بحریہ ٹان کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اسے کراچی میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ میں بحریہ ٹان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمی نے بحریہ ٹان کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول …

Read More »

سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی بریت پر پاکستان کا احتجاج؛ بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفترخارجہ طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی بریت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفترخارجہ طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی بریت پر …

Read More »

بھارتی عدالت نے سمجھوتا ایکسپریس دھماکا کیس کے ملزمان بری کردیئے

نئی دلی: بھارت کی عدالت نے سمجھوتا ایکسپریس دھماکا کیس میں ملوث 4 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں نیشنل انویسٹی گیشن کی عدالت نے مرکزی ملزم اسیم آنند سمیت دیگر ملزمان لوکیش شرما، کمل چوہان اور رجیندر چوہدری …

Read More »

نواز شریف ضمانت کے باوجود بیرون ملک نہیں جا سکتے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نواز شریف ضمانت کے باوجود بیرون ملک نہیں جا سکتے۔چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں …

Read More »

احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس ریفرنس پر اعتراض عائد کرکے نیب کو واپس کردیا

اسلام آباد: احتساب عدالت کے رجسٹرار نے جعلی اکاونٹس ریفرنس پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس کردیا ہے۔نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بنک اکاونٹس اور منی لانڈرنگ کیس کا ریکارڈ کراچی …

Read More »

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کا چیمپئن بن گیا

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو آٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ فور کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تیسری بار فائنل کھیلنے والی گلیڈی ایٹرزنے ایک بار کی چیمپئن پشاورزلمی کا 139 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا اور 8 وکٹوں سے شکست …

Read More »

سانحہ کرائسٹ چرچ،ملک بھر میں کل قومی پرچم سرنگوں رہیگا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ پر کل ملک بھر میں یوم سوگ اورقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ دنیا کے پر امن ترین ملکوں میں سے ایک ہے، کرائسٹ …

Read More »

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ڈرون کی تصاویر بھی شیئر کی گئی جب کہ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ …

Read More »

نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا بدترین واقعہ، 2 مساجد میں فائرنگ سے 49 نمازی شہید

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 49 نمازی شہید اور 48 زخمی ہوگئے جب کہ مسجد میں موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم اس حملے میں بال بال بچ گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 …

Read More »