Home - Pakistan - وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے جی 13 میں نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا ہے، ہاسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی جدوجہد کے بعد ہم اس مقام تک پہنچے ہیں جب سے حکومت میں آیا دل میں کوئی کنفیوژن نہیں، میراخواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا، کیوں کہ فلاحی ریاست کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے دن ہی کہا گیا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے، میرا ویژن بڑا کلیئر ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے، ہاسنگ اسکیم پورے پاکستان میں شروع کریں گے، یہ آسان کام ہوتا تو 70 سال میں کوئی بھی کردیتا۔ گزشتہ سالوں میں ملک میں بڑے پیمانے پر تاریخی لوٹ مار کی گئی، ماضی کی حکومتوں کیلییگئیقرضوں کا سود ہماری حکومت 6 ارب روپیروزانہ اداکررہی ہے۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے