Home - Pakistan - حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

لاہور : ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی 3 کیسز میں عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کردی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس موقع پر نیب نے عدالت میں جواب داخل کروا دیا تاہم وکیل حمزہ شہباز اعظم تارڑ نے کہا کہ ہمیں کل ایک بجے نیب کا جواب موصول ہوا، ہمیں جو ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے وہ مکمل نہیںعدالت نے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ اور صاف پانی کرپشن کیسز میں عبوری ضمانت کی 25 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل کیس میں حمزہ شہباز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے