Home - Pakistan - کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان وزیراعظم

کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ ہر اجلاس میں لیتے ہیں اور وزرا کے قلمدان تبدیل کرنا وزیر اعظم کی صوابدید ہے تاہم کسی ایک یا دو وزیر کو تبدیل کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کی، ان کا کہنا تھا کہ وزرا کی تبدیلی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر وزرا کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے