Home - Pakistan - نیب کا شریف فیملی کی خواتین کو سوالنامہ بھجوانے پر غور

نیب کا شریف فیملی کی خواتین کو سوالنامہ بھجوانے پر غور

لاہور: ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی خواتین کو نیب میں پیشی کے بجائے تفصیلی سوالنامہ بھجوانے پر بھی غور کیا جائے گا۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال لاہور بیورو کا دورہ کریں گے اور اہم کیسز میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے، ذرائع کے مطابق وہ شریف فیملی کے مقدمات کے بارے میں حمزہ شہباز کے مبینہ الزامات اور ان کے نیب تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا بھی جائزہ لیں گے، ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب چادر، چار دیواری اور خواتین کا احترام کرتا ہے،شریف فیملی کی خواتین کو نیب میں پیشی کے بجائے تفصیلی سوالنامہ بھجوانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ادھر آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں حمزہ شہباز آج پھر نیب کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ ان کے بھائی سلمان شہباز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حاضر نہیں ہوں گے، حمزہ کو بنکنگ ٹرانزیکشنز اور ذاتی فائدے کی خاطر قومی خزانے کو مبینہ نقصان پہنچانے کے الزامات میں کل (بروزمنگل) بھی نیب کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ان سے بیرون ملک سے وصول ہونے والی رقم کے ذرائع،2005 سے لیکر اب تک کاروبار، سرمایہ کاری اور منافع، والدہ اور بھائی کے کاروبار، 2006 سے 2008 تک دولت اور ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات، 2005 سے 2017 تک ملنے والی تنخواہوں اور تحفوں کی تفصیلات، آمدن بڑھنے کی وضاحت بھی طلب کی گئی ہے، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اپنے خاوند سے ملنے والی جائیداد اور نقد رقوم کی انکوائری کیلیے بدھ جبکہ انکی بیٹیاں رابعہ عمران اور جویریہ بالترتیب جمعرات اور جمعہ کو نیب کے روبرو پیش ہوں گی، اس حوالے سے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے