Home - Fashion - Relationships - شام میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 11 افراد ہلاک

شام میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 11 افراد ہلاک

حلب: شام میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 11 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے حلب میں باغی جنگجووں نے حکومتی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے 22 راکٹ داغے جو رہائشی علاقے کی مصروف مارکیٹ میں گرے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔سرکاری میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ راکٹ حملے میں سیکیورٹی فورس کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہلاک اور زخمی ہونے والے شہری ہے، کچھ راکٹ پھٹ نہیں سکے جنہیں ناکارہ بنادیا گیا ہے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حکومتی فورسز کے 5 اہلکار بھی شامل ہیں۔شام کے بیشتر حصوں سے داعش کا قبضہ واگزار کروالیا گیا ہے تاہم حلب میں اب بھی باغی گروہ موجود ہیں۔ شامی حکومت نے باغیوں کی تازہ کارروائیوں کا ذمہ دار شدت پسند جماعت ہیء تحریر الشام کو قرار دیا ہے جو داعش کی ہی ایک شاخ ہے اور مقامی سطح پر سرگرم بھی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے شام میں داعش جنگجووں کے مکمل خاتمے کے دعوے کے بعد باغیوں کی جانب سے اتحادی افواج پر حملے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

About asas

Check Also

جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریبات کے دوران چرچ کی دیوار گرنے سے13افراد ہلاک

ڈربن: جنوبی افریقا میں ایک چرچ کی دیوار اس وقت منہدم ہوگئی جب ایسٹر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے