Home - Pakistan - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹاف آف اسٹرٹیجک پلاننگ اینڈ ڈیفنس روسز نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹاف آف سٹرٹیجک پلاننگ اینڈڈیفنس روسز نے ملاقات کی، میجر جنرل نثار الہامنہ نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے اورعسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے