Home - Pakistan - عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں قبول کریں گے، حنیف عباسی

عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں قبول کریں گے، حنیف عباسی

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں قبول کریں گے۔ایفی ڈرین کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ کڑے امتحان میں سرخرو ہوا، قید کے 9 ماہ اڈیالہ ، اٹک اور کیمپ جیل میں گزارے، ہم اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، ہمیں سزا دیں یا جزا،عدالتوں کے تمام فیصلے سر تسلیم خم کرتے ہیں ، اللہ نے موقع دیا تو ان ہی میدانوں میں دوبارہ سیاست کریں گے، لوگوں کی خدمت کریں گے، راولپنڈی کو پھر سے صاف ستھرا ترقی یافتہ شہر بنائیں گے، راولپنڈی میں شرافت اور دیانتداری کی سیاست کو فروغ دیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمرقید کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا، یہ عدالتی فیصلہ تھا، ہم نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا اور ہنسی خوشی جیل کے دروازے سے اندر چلے گے، میرا جینا مرنا ان جیلوں اور عدالتوں میں ہے، عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہنسی خوشی جیل چلا گیا، ہائی کورٹ نے حق اور سچ کا فیصلہ کیا اور 9 مہینے بعد رہائی ملی۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے