Home - Pakistan - شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی، فواد چوہدری

شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جب کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکانٹس بنائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پر 2 خاندان حکمران رہے، 10سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو این آر او دیا گیا، شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جب کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکانٹس بنائے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ میں جعلی اکانٹس بنائے،32 اکانٹس سے بلاول بھٹو کے اخراجات سامنے آئے، ایف آئی اے نے تحقیقات میں 5 ہزار کے قریب جعلی اکانٹس پکڑے جس کے ذریعے پیسے ملک سے باہر بھیجے جاتے رہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف پر بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، حدیبیہ پیپرز مل کے مالک نوازشریف تھے جب کہ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جو حدیبیہ میں تھا۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے