Home - Pakistan - کٹھ پتلی وزیراعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، آصف زرداری

کٹھ پتلی وزیراعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔ شہبازشریف کی صاحبزادیوں کے گھر پر نیب اہلکاروں کی آمد پر اور مبینہ چھاپے کی خبر پر آصف زرداری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چادر اور چاردیواری کو صرف بزدل پامال کرتے ہیں، مائیں، بہنیں، اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، بہادر لوگ اداروں میں چھپ کر وار نہیں کرتے، عمران خان نے سیاست کو تنگ نظری سے آلودہ کردیا ہے۔اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، آصف زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، ڈاکٹر قیوم سومرو اور سردار علی خان بھی تھے، جب کہ اس موقع پر مولانا لطف الرحمن ، مولانا عبدالواسع ، مولانا اسعد محمود ودیگر بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی مزاج پرسی اور خیریت دریافت کی، دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے ای سی جی کے ساتھ مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے