Home - Fashion - Relationships - مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے 2 افسر ہلاک اور 2 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے 2 افسر ہلاک اور 2 زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں سڑک حادثے میں بھارتی فضائیہ کے دو افسر ہلاک اور دوزخمی ہوگئے ہیں جب کہ مرنے والوں میں ایک اسکواڈرن لیڈر بھی شامل ہے۔حادثہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں اس وقت پیش آیا جب بھارتی فضائیہ کے افسران جیپ میں سوار ملنگ پورہ کے علاقے سے گزررہے تھے، لاشوں اورزخمیوں کو فوجی اڈے میں واقع اسپتال منتقل کردیا گیا۔سینئرپولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں دوافسر ہلاک اور دو زخمی ہوئے تاہم حادثے کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئی اور نہ ہی یہ واضح ہوسکا کہ آخر اس وقت افسران کو غیرضروری سفر کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہ بھارتی فضائیہ کے اڈے کے قریب ہی واقع ہے جب کہ واقعے کی اعلی سطح پر تحقیقات اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

About asas

Check Also

جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریبات کے دوران چرچ کی دیوار گرنے سے13افراد ہلاک

ڈربن: جنوبی افریقا میں ایک چرچ کی دیوار اس وقت منہدم ہوگئی جب ایسٹر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے