Home - Fashion - Relationships - چوتھا ون ڈے؛ آسٹریلیا کے 277 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ

چوتھا ون ڈے؛ آسٹریلیا کے 277 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ

دبئی: چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 278 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے عابد اعلی اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن مسعود پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایرون فنچ 39 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کا شکار بنے۔بعد میں آنے والے کھلاڑیوںمیں شان مارش، پیٹرہینڈس کومپ اور مارکس اسٹوئنس ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے اور بالترتیب 2،7،5 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ عثمان خواجہ نے ذمہ داری بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 62 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہوئے۔گلین میکسوئل اور الیکس کیری نے چھٹی وکٹ کے لیے 134 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم میکسوئل 2 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آخری اوور میں 98 رنز پر رن آٹ ہوگئے ، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جب کہ الیکس 55 رنز پر آٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد حسنین، یاسر شاہ اور عماد وسیم نے 2،2 جب کہ عثمان خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

About asas

Check Also

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ایک ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور مضبوط ادارہ بنانے کی حکمت عملی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے