Home - Fashion - Relationships - دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف

شارجہ: دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ شان مسعود بھی 19 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔پہلے میچ کے سنچری میکر حارث سہیل نے محمد رضوان کے ساتھ ملکر 52 رنز کی شراکت قائم کی لیکن حارث 34 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہوگئے جس کے بعد عمر اکمل بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ بھی 16 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کو غلط شارٹ مارتے ہوئے بانڈری پر کیچ دے بیٹھے۔کپتان شعیب ملک اور محمد رضوان کے درمیان 112 رنز کی شراکت قائم ہوئی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی، شعیب ملک 60 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 115 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں، ان کو محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹ کے شکست دی تھی۔

About asas

Check Also

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ایک ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور مضبوط ادارہ بنانے کی حکمت عملی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے