Home - Pakistan - یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کا قوم کے نام پیغام

یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کا قوم کے نام پیغام

یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے قوم کو امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام دیا ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے، آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور سخت جدوجہد کے باعث14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی صورت میں عوام کو اپنے حقوق اور مذہبی آزادی ملی، آج کا پاکستان ایک نیا پاکستان ہے جب کہ ہم پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر دوستانہ اور پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں، ہماری خواہش ہے کہ جنوبی ایشیا میں ہم سب مل کر غربت کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی خاطر ہر قدم اٹھانے کا حق رکھتا ہے اور اللہ تعالی کا شکرہے کہ پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہو چکا، ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔وزیراعظم نے کشمیر کے حوالے سے پیغام دیا کہ آج کے دن ہمیں اپنے ان کشمیری بھائیوں کو ہر گز نہیں بھولنا جو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم حق خودارادیت کے حصول کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت دنیا کے ہر فورم پر جاری رکھیں گے۔

 

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے