Home - Pakistan - یوم پاکستان کی تقریب میں اسکول کی چھت گرنے سے6بچے، خاتون ٹیچر جاں بحق

یوم پاکستان کی تقریب میں اسکول کی چھت گرنے سے6بچے، خاتون ٹیچر جاں بحق

گوجرانوالا: کشمیر روڈ پر نجی اسکول میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران خستہ حال چھت گرنے سے 6 کم سن طلبہ اور خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر کے ٹی ماڈل اسکول کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ اور ٹیچر شدید زخمی ہوگئے۔امدادی کارکنوں اور موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 بچے اور ایک استانی جاں بحق ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں 23 مارچ اور رزلٹ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔پولیس نے اسکول کے پرنسپل سعید اور ایک کلرک کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ اسکول کی چھت پہ ٹینٹ لگائے گئے تھے جس کے لیے چھ انچ کے کیل ٹھونکے گئے جس سے چھت کمزور ہوگئی، پھر بارش بھی ہوئی جس کے باعث ٹینٹ بھاری ہوگئے، بچوں کے دیوار سے ٹیک لگانے اور ہوا چلنے پر خستہ ہال دیوار گرگئی۔

 

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے