Home - Pakistan - کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات یکم اپریل سے کرانے کا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات یکم اپریل سے کرانے کا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھر میں 25 مارچ سے شیڈول میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کرکے نہم اور دہم کلاسز کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے کرانے کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میٹرک کے امتحانات 25 کے بجائے یکم اپریل سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر تعلیم نے یکم مارچ سے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، 25 مارچ کے بجائے یکم اپریل سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ قبل ازیں 25 مارچ سے امتحانات شروع کرانے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب تعلیمی بورڈز کی ہنگامی میٹنگ کے بعد امتحانات یکم اپریل سے کرانے کا کہا گیا ہے۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے