Home - Pakistan - کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اوربیٹے طحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے

کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اوربیٹے طحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے

کرائسسٹ چرچ: کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اورطحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ایکسپریس نیوزکے مطابق نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اورطحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ اس موقع پرنعیم راشد کی والدہ، بیوہ اوربھائی بھی موجود تھے۔دونوں شہدا کی میتوں کو پاکستانی اورنیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹا گیا جب کہ مقامی نوجوانوں کا ہیروکا کردارادا کرنے والے باپ بیٹے کومنفرد اندازمیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی نعیم راشد کو قومی اعزازسے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے