Home - Pakistan - نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کو امن کا پیغام

نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کو امن کا پیغام

اسلام آباد/ نیودلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لوگ پرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ انہیں بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے یوم پاکستان پر امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہیکہ جنوبی ایشیا کے لوگ پرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔عمران خان کی ٹویٹ کے مطابق وزیرِاعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے قومی دن کے موقع اپنی مسرت اور بہترین خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ برِصغیر کے لوگ مل کر ایک جمہوری، پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال خطے کے لیے کام کریں اور ایسی فضا میں بنائیں جو تشدد اور دہشت سے پاک ہو۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے