Home - Fashion - Relationships - کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی: پی ایس اے کے پلے آف مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کوئٹہ کی جانب سے احمد شہزاد اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور گلیڈی ایٹرز نے ایک اوور کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 3 رنز بنا لیے ہیں۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ٹاس کے موقع پر گلیڈی ایٹرز کے خلاف سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پچ کو دیکھتے ہوئے 180 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے جب کہ زلمی کے کپتان نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کو 170 رنز تک محدود رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ فائنل سے قبل فائنل ہے، فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور دیا جائے گا۔

About asas

Check Also

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے