Home - Pakistan - پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات دے دیں

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات دے دیں

لاہور: سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کو سینٹرل جیل میں بی کلاس مل گئی ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان کو جیل میں بی کلاس مل گئی ہے، اور محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات کو اس سلسلہ میں باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سینٹرل جیل لاہور میں قید علیم خان کو پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے تحت بی کلاس دی گئی ہے، جس کے تحت قیدی کو بہترین کمرے میں بستر، ٹی وی ، اخبار، میز کرسی اور گھر کے کھانے کی سہولیات میسرہوں گی۔واضح رہے کہ نیب نے عبد العلیم خان کو آف شورکمپنی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے، علیم خان جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل لاہور میں قید ہیں۔

About asas

Check Also

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے