Home - Pakistan - پنجاب، بلوچستان اور کے پی کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے، فواد چوہدری

پنجاب، بلوچستان اور کے پی کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے، پنجاب، بلوچستان اور کے پی کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کردے اور اس کا آغاز لاہور سے شروع کیا جائے اور پنجاب میں ضمانتیں ضبط کروانے والوں کو جیل میں ڈالیں، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی پیپلز پارٹی کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم کو سندھ میں علاج کی پیشکش کی ہے، نوازشریف دل کے مریض ہیں انہیں سندھ میں علاج کی پیشکش نہ دی جائے، وہ سندھ کے اسپتالوں میں علاج برداشت نہیں کر پائیں گے، سندھ کے اسپتالوں سے بہتر ہے کہ نوازشریف علاج ہی نہ کروائیں۔

About asas

Check Also

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے