Home - Fashion - Relationships - پاکستان نے تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے، مشیر قومی سلامتی امریکا

پاکستان نے تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے، مشیر قومی سلامتی امریکا

واشنگٹن: امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے۔سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی جس میں کالعدم جیش محمد سمیت دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا۔جان بولٹن کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا جب کہ بھارت سے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھی مزید اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About asas

Check Also

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے