Home - Fashion - Relationships - ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

کراچی : کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل میچ میں پشاور زلمی کے 204 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور امام الحق کے137 رنز کے اوپننگ اسٹینڈ کی بدولت زلمی بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی، ان کے سوا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔کامران اکمل 86 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ امام الحق نے 59 رنز کی باری کھیلی، پولارڈ 12، ڈاسن 9 ، سیمی 5، وہاب ریاض 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر آٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3، منرو نے 2 اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

About asas

Check Also

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے