Home - Fashion - Relationships - کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔بعد ازاں میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ شین واٹسن کی پاکستان آمد سے ٹیم کا توازن برقرار رہا لیکن دیگر تمام کھلاڑی بھی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ کراچی کنگز کے نائب کپتان کولن انگرام نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شارجہ کے میچ والی کارکردگی دہرانے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کراچی کنگز کو پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے صرف ایک جیت درکار ہے۔

About asas

Check Also

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے