Home - Fashion - Relationships - اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا سب سے بڑا ہدف دیدیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا سب سے بڑا ہدف دیدیا

کراچی: پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیلپورٹ کی شاندار سنچری اور آصف علی نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا 239 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخرزمان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر رونکی کیچ آٹ ہوگئے جب کہ 32 کے مجموعے پر سالٹ 10 رنز بنا کر چلتے بنے ، جس کے بعد والٹن اور ڈیلپورٹ نے 118 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کہ نہ صرف سنبھالا بلکہ بڑے اسکور کی بنیاد بھی رکھی، دونوں بیٹسمینوں نے وکٹ کے چاروں جانب زبردست اسٹروکس کھیلے ۔والٹن 150 کے مجموعے پر 48 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل جب کہ دوسری جانب ڈیلپورٹ جم کر بولرز کی پٹائی کرتے رہے اورصرف49 گیندوں پر سنچری بنائی ،انہوں نے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 13 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ہٹر آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی ہے، انہوں نے 21 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں نصف درجن چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں پر 238 رنز بنائے جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، لامنچنے اور وائسے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے شاہین آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 62 رنز دیے۔

About asas

Check Also

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے