Home - Pakistan - سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان موخر

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان موخر

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کیلئے موخر ہوا ہے اور اس ملتوی کی وجہ بھارتی رویے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ دونوں ممالک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تاہم بھارتی کی جانب سے امن کوششوں کا مثبت جواب نہ آنے کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوا۔قبل ازیں سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج بھی پاکستان نہیں آئیں گے اور ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ہے جب کہ اتوار کو عادل الجبیر کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کی حتمی تفصیلات زیر غور ہیں تاہم اس سے قبل وہ پہلے بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں۔جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر جمعے کو پاکستان آئیں گے، تاہم گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ پاکستان نہیں آئے۔ پھر پاکستان نے بھی بھارت کو مہمان اعزازی کے طور پر بلانے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔عادل الجبیر کے مجوزہ دورہ پاکستان میں ملاقاتوں کو طے کرنے کا عمل جاری ہے۔ سعودی وزیرخارجہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر آئیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔

 

About asas

Check Also

پی پی کارکنان پر تشدد بدترین مثال، ایسا تو مارشل لا میں بھی نہیں ہوتا، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیب پیشی کے موقع پر پی پی کارکنان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے