Home - World - جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اوآئی سی

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اوآئی سی

ابو ظہبی: او آئی سی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان نے اعتماد میں نہ لینے پر احتجاج کیا ہے جب کہ اجلاس میں پاکستان کوایشیامیں انسانی حقوق کمیشن کامستقل رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 46 واں اجلاس طلب کیا گیا تھا جو کہ ختم ہوگیا بعد ازاں دو روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پڑھ کر سنایا، پاکستان نے اعلامیے پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔اختتامی سیشن میں پاکستان کے نمائندوں نے کھڑے ہوکر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی شرکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ اسی وجہ سے پاکستانی وزیر خارجہ نے احتجاجا شرکت کرنے سے معذرت کرلی تھی۔اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر گرفتار بھارتی پائلٹ کی بھارت کو حوالگی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے یہ ایک خوش آئند قدم ہے جس پر پاکستان کے وزیراعظم تعریف کے مستحق ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبرممالک میں تنازعات کو بات چیت اور افہام و تفہیم سیحل کیا جائے، تنازعات کا تصفیہ عالمی قوانین کیمطابق سفارتی کوشش سے حل کیا جائے اور ممبر ممالک ایک دوسرے کی آزادی اور سیکیورٹی کا احترام کریں جب کہ یمن تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا بھی وقت کی سب اہم ضرورت ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کوایشیامیں انسانی حقوق کمیشن کامستقل رکن منتخب کرلیا گیا ہے، مستقل رکن کاانتخاب انسانی حقوق کیلییپاکستان کے تعمیری کردارکااعتراف ہے۔اوآئی سی کی جانب سیکشمیری عوام کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ بھی کیا گیا جب کہ مسئلہ کشمیرکو پاکستان اوربھارت کیدرمیان بڑاتنازعہ قرار دیا گیا ہے۔اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیامیں امن کیلییمسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے۔

 

About asas

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کا چیمپئن بن گیا

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو آٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے