Home - Pakistan - بھارتی پائلٹ چھوڑکرغلطی نہیں کی پھر پکڑلینگے،شیخ رشید

بھارتی پائلٹ چھوڑکرغلطی نہیں کی پھر پکڑلینگے،شیخ رشید

لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوگی آخری ہوگی اور ہم بھارت کی چتا جلادیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے میڈیا نے بھارت کو شکست فاش دی، بھارت کے نیول چیف اور ایئرچیف کو پریس کانفرنس کے دوران لعنتیں پڑی تھیں جب کہ بھارتی پائلٹ چھوڑکرغلطی نہیں کی پھرپکڑلیں گے، عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کراچھا اقدم اٹھایا، سب جماعتیں اکٹھی تھیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوئی آخری ہوگی ساری بھارت کی چتا جلادیں گے، سیاپا ہم مکا دیں گے، ہماری میزائل پاورآسام تک ہے بھارت کا انچ بھی ہم سے محفوظ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہازوں کی پابندی کی وجہ سے ایمرجنسی میں 25 فیصد زیادہ مسافر ٹرین کی طرف آئے۔

 

About asas

Check Also

پی پی کارکنان پر تشدد بدترین مثال، ایسا تو مارشل لا میں بھی نہیں ہوتا، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیب پیشی کے موقع پر پی پی کارکنان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے