Home - Pakistan - ایسے قوانین بنارہے ہیں جن سے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں، وزیراعظم

ایسے قوانین بنارہے ہیں جن سے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسے قوانین بنارہے ہیں جن کے باعث عالمی معیارات کی روشنی میں بلند وبالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہاسنگ سوسائٹیاں ہماری زرعی زمین نگل رہی ہیں جس کے مستقبل میں ہمارے غذائی تحفظ پر نہایت مہلک اثرات مرتب ہوں گے، ہم ایسے قوانین بنانے جارہے ہیں جن کے باعث عالمی معیارات کی روشنی میں اتنی ہی بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں گی جتنی دنیا بھر کے شہروں میں کی جاتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میرا ویژن ہے کہ مستقبل میں ہمارے شہروں میں عمودی تعمیر کی اجازت دی جائے گی اور سبزہ زاروں کو وسعت ملے گی کیوں کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیر کی لپیٹ میں آنے والے ممالک میں ہوتا ہے جب کہ عمارتوں کا بے ہنگم اور بے ترتیب پھیلا رکنے سے شہری آبادی کے لئے سہولیات کی فراہمی بھی آسان ہو جائے گی۔

 

About asas

Check Also

پی پی کارکنان پر تشدد بدترین مثال، ایسا تو مارشل لا میں بھی نہیں ہوتا، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیب پیشی کے موقع پر پی پی کارکنان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے