Home - Fashion - Relationships - ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے زیر کردیا

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے زیر کردیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2، وقاص مقصود اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کی یہ ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے، گزشتہ روز کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عرفان نے 25 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان کو پویلین واپس بھیجا اور اگلے ہی اوور میں علی شیفق نے کیمرون ڈیلپورٹ کو آٹ کردیا۔لیونک رونکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن شاہد آفریدی نے انہیں 51 رنز پر پویلین بھیج دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں جنید خان نے حسین طلعت کو بھی آفریدی کے ہاتھوں کیچ آٹ کرواکر اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔فلپ سالٹ بھی 4 رنز بناکر آفریدی کا شکار بنے، پچھلے میچ کے ہیرو آصف علی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شاداب خان بھی 15 رنز بناکر علی شفیق کا شکار بنے۔ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان، علی شفیق اور شاہد آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ کی ٹیم برقرار رکھی ہے تاہم ملتان سلطانز میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

About asas

Check Also

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

راملہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے