Home - Pakistan - سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی دورے کے لیے حکومت پاکستان نے 300 پراڈو گاڑیوں کی بکنگ کروالی ہے جب کہ ولی عہد کے استعمال کے لیے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی اور ممکنہ طور پر ولی عہد کے ذاتی استعمال کے لیے لگژری گاڑیوں کی تعداد 7 تک ہوسکتی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ کل ہونے والے سیکیورٹی حکام کے اجلاس میں ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد کی حفاظت کے لیے اسلام آباد میں پے در پے اجلاس جاری ہیں، سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں، سعودی ولی عہد کے ساتھ بھی 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ آئیں گے۔قبل ازیں سعودی فوجی اور اسلامی فوجی اتحاد کے 235 اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ چکا ہے اور اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈز ان چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی پاکستان میں موجود ہیں۔وزیراعظم ہاس میں سعودی سیکیورٹی حکام نے ضروری اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے گئے ہیں اور ولی عہد کی سیکیورٹی کے لیے سعودی حکام پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سعودی ولی عہد کے قیام و طعام کا مکمل بندوبست وزیر اعظم ہاس میں کیا جا رہا ہے جب کہ کھانے پینے کی اشیا بھی سعودی عرب سے ہی لائی جا رہی ہیں۔ شاہی دورے کے لیے اسلام آباد کے ہوٹلز میں کمروں کی بکنگ کر دی گئی ہے اور کمروں کی تعداد ساڑے 500 بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے مطابق ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے جب کہ وزیر اعظم ہاس آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاس میں واقع کیمپ آفس میں وزیر اعظم اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی۔ دورہ ولی عہد کے دوران 15 سے 20ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جب کہ صدر مملکت عارف علوی ولی عہد کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ دیں گے اور ایوان صدر میں کلچرل پرفارمنس بھی ہوں گی۔

About asas

Check Also

بریگیڈئیر ر اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد: بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔اعجاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے