Home - Pakistan - بیلہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بس اور ٹرک ڈرائیور ذمہ دار قرار

بیلہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بس اور ٹرک ڈرائیور ذمہ دار قرار

کوئٹہ: بیلہ کے قریب حادثے میں 28 افراد کے ہلاکت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بس اور ٹرک ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔سانحہ بیلہ کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں حادثے کی ذمہ داری بس اور ٹرک ڈرائیور پر عائد کی گئی ہے۔رپورٹ میں ناقص کارکردگی پر این ایچ اے کو بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این ایچ اے سڑکوں کی مرمت اور خطرناک موڑ آسان بنانے میں ناکام ہے جب کہ آر سی ڈی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے لئے اسے فوری طور پر ڈبل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے 21 جنوری کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک تصادم ہوگیا تھا جس سے بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی تھی، بس میں ہی رہنے کی وجہ سے موقع پر ہی جھلس کر 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ دیگر افراد نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی تھی۔

About asas

Check Also

نوبل امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کے نام کی تجویز پر جاپان کی وضاحت

ٹوکیو: جاپانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شنزو آبے نے نوبل انعام برائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے