Home - Pakistan - عالمگیر خان کا ایک بار پھر انوکھا احتجاج، وزیر اعلی ہاس کے باہر گٹر کا پانی پھینک دیا

عالمگیر خان کا ایک بار پھر انوکھا احتجاج، وزیر اعلی ہاس کے باہر گٹر کا پانی پھینک دیا

کراچی: فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے شہر میں سیوریج کے مسائل پر ایک بار پھر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی ہاس کے باہر گندا گٹر کا پانی لا کر پھینک دیا۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے شہر میں پانی، صفائی اور سیوریج کے مسائل حل نہ ہونے پر انوکھا احتجاج کیا اور وزیر اعلی ہاس کے گیٹ کے باہر سیوریج کا پانی لاکر پھینک دیا۔عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کا مقصد سندھ کے نااہل حکمرانوں کو احساس دلانا ہے کہ کراچی کے لوگ کس گندگی میں زندگی گزار رہے ہیں، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی شہر کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، اداروں کو خط لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں لیکن مسائل کا حل کوئی نہیں دے رہا ہے۔عالمگیر خان نے کہا کہ میں ان اداروں سے مایوس ہو چکا ہوں شہر میں جگہ جگہ سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے، پہلے بھی مجھے احتجاج پر گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن جہاں میرے وسائل ختم ہوں گے وہاں سے احتجاج شروع ہوگا۔

About asas

Check Also

نوبل امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کے نام کی تجویز پر جاپان کی وضاحت

ٹوکیو: جاپانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شنزو آبے نے نوبل انعام برائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے