Home - Pakistan - صرف 7 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 12 ارب 77 کروڑ ڈالر بھیجے

صرف 7 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 12 ارب 77 کروڑ ڈالر بھیجے

کراچی: رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 12 ارب 77 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات کی آمد میں 12فیصد اضافہ ہوا، جنوری 2019 میں ترسیلات کی مالیت ایک ارب 74 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی، بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19 کے پہلے 7 ماہ میں 12774.02 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جب کہ گذشتہ برس اسی مدت میں 11383.47 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2019 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1743.25 ملین ڈالر رہی جو دسمبر2018 کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم جب کہ جنوری 2018 کے مقابلے میں 6.4 فیصد زائد ہے۔ بلحاظ ملک جنوری 2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 403.92 ملین ڈالر، 352.12 ملین ڈالر، 272.32ملین ڈالر، 295.13ملین ڈالر، 166.50 ملین ڈالر، اور 42.89ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، جب کہ جنوری 2018 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 383.91 ملین ڈالر، 351.58 ملین ڈالر، 223.94ملین ڈالر،235.10 ملین ڈالر، 186.33ملین ڈالر اور 56.4 ملین ڈالر تھیں۔جنوری 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 210.36 ملین ڈالر رہیں جب کہ جنوری 2018 میں ان ملکوں سے201.46 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

About asas

Check Also

نوبل امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کے نام کی تجویز پر جاپان کی وضاحت

ٹوکیو: جاپانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شنزو آبے نے نوبل انعام برائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے