Home - Pakistan - سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس فیصلوں میں اپیل کا حق دینے کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس فیصلوں میں اپیل کا حق دینے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کے فیصلوں پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا حق دینے کی درخواست مسترد کردی سپریم کورٹ کو اپنے رولز میں ترمیم کرکے ازخود نوٹس فیصلوں میں اپیل کا حق دینے کی تجویزدی گئی تھی تاہم عدالت عظمی نے درخواست مسترد کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیل کا حق نہ دینے کا فیصلہ فل کورٹ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن امان کنرانی کا کہنا ہے کہ از خود نوٹس فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نہیں اور از خود فیصلوں کے خلاف نظرثانی کی درخواست کا دائرہ محدود ہوتا ہے اس لئے عدالتِ عظمی کو اپیل کا حق دینے کی تجویز دی تھی۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس فیصلوں میں اپیل کا حق دینے سے انکار کرتے ہوئے ازخود نوٹس کا اختیار آئین کے مطابق استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About asas

Check Also

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے