Home - World - مریضہ کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کو3ماہ بعد نکال لیا گیا

مریضہ کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کو3ماہ بعد نکال لیا گیا

حیدرآباد دکن: بھارت میں ڈاکٹرز کی غلطی سے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں رہ جانیوالی قینچی کو3مہینے بعد نکال دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد شہر میں 33 سالہ خاتون مہیشواری چوہدری کو پیٹ کے شدید درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ایکسرے میں خاتون کے پیٹ میں قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے 6 انچ لمبی قینچی کو نکال دیا۔اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون کا 2 نومبر کو اسی اسپتال میں آپریشن کیا گیا تھا اور اس آپریشن کے دوران قینچی پیٹ ہی میں رہ گئی۔ جس کے بعد سے خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت رہی تھی جسے ڈاکٹرز نظر انداز کرتے ہوئے درد کشا دواوں سے علاج کرتے رہے۔مریضہ کے شوہر نے اسپتال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے جس پر اسپتال انتظامیہ نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کا تعین کرکے ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں تادیبی کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

 

About asas

Check Also

بھارتی چیف جسٹس پر سپریم کورٹ کی سابق ملازم کا جنسی ہراسانی الزام

نئی دلی: بھارتی چیف جسٹس رانجن گوگوئی کے خلاف سابق جونیئر کورٹ اسسٹنٹ نے جنسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے