Home - famous - شہباز شریف کو پی اے سی سربراہی سے ہٹایا تو حالات خراب ہوجائینگے، خواجہ آصف

شہباز شریف کو پی اے سی سربراہی سے ہٹایا تو حالات خراب ہوجائینگے، خواجہ آصف

سیالکوٹ: رہنما مسلم لیگ (ن)خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حالات خراب ہو جائیں گے۔سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شاید ہم کوئی رعایت چاہتے ہیں، ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق میاں صاحب کو دل کی تکلیف ہے، حکومت نواز شریف کی بیماری کو ایشو بنا کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، حکومت میں بیٹھے لوگ خود اپنی ساکھ خراب کر رہے ہیں ان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت 6 ڈاکٹروں کی رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے، نواز شریف کو دل کے اسپتال منتقل کیا جائے، وزیراعظم نے کل جو زبان استعمال کی اس سے ان کی جنجھلاہٹ نظر آرہی ہے، 6 مہینے کے دوران وزیراعظم عوام کو کوئی سہولت فراہم نہی کرسکے۔سابق وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم اور دیگر وزرا پی اے سی کے چیئرمین شہباز شریف کو ہٹانے کی باتیں کر رہے ہیں، اگر شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حالات خراب ہو جائیں گے، ہم بھی سسٹم کو منجمد کر سکتے ہیں مگر اداروں کا نقصان نہیں چاہتے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ وہ 22 سال جو باتیں کرتے رہے کیا ان میں سے ایک پر بھی عمل کیا، عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خود کشی کرنے کا اعلان کیا تھا، عمران خان 22 سال سے جو باتیں کررہے ہیں آج سوچ کر شرمندہ ہوتے ہوں گے، پہلی دفعہ کوئی وزیراعظم خود آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے جا رہا ہے، اس وقت سسٹم کو حکمرانوں سے خطرہ ہے، عمران خان اور وزرا نے جو ماحول بنا دیا ہے اس سے بیورو کریسی کام کرنا چھوڑ دے گی۔

 

About asas

Check Also

پلوامہ حملے پر بھارتی بیان مسترد؛ بھارت میں نہ مانوں کی رٹ سے باہر آئے، پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی وزارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے