Home - famous - دبئی میں وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات

دبئی میں وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں ان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔بعدازاں دونوں رہنماں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔دورے کے دوران وزیراعظم نے اپنے لبنانی ہم منصب سعد الحریری اور ایم ایف کی سربراہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 

About asas

Check Also

پلوامہ حملے پر بھارتی بیان مسترد؛ بھارت میں نہ مانوں کی رٹ سے باہر آئے، پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی وزارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے