Home - World - جنوبی کوریا کا امریکی فوجی دستوں کے عوض مزید ادائیگی کا نیا معاہدہ

جنوبی کوریا کا امریکی فوجی دستوں کے عوض مزید ادائیگی کا نیا معاہدہ

سیئول: جنوبی کوریا نے اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجی دستوں کی خدمات حاصل کرنے پر اضافی رقم کی ادائیگی کے لیے نئے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی شکایت پر جنوبی کوریا امریکی فوجی دستوں کی اپنی سرزمین پر موجودگی اور خدمات کی مد میں اضافی رقوم کی ادائیگی کے لیے تیار ہوگیا ہے جس کے لیے ایک نئے معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔اس معاہدے کو ابھی جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ سے منظور ہونا ہے، پارلیمنٹ سے منظوری کی صورت میں جنوبی کوریا امریکا کو فوجی امداد کی مد میں پچھلے معاہدے کے تحت 850 ملین ڈالر سے رقم بڑھا کر اب 890 ملین ڈالر کی ادائیگی کیا کرے گا۔ پچھلے معاہدے کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور نئے معاہدے کے لیے امریکی صدر نے رقم میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی فوجی دستے جنوبی کوریا میں 1950 سے 1953 کے درمیان ہونے والی کوریائی جنگ کے وقت سے تعینات ہیں۔ امریکی صدر نے جنوبی کوریا سے فوجی دستوں کی تعیناتی کی مد میں رقم 1.2 بلین ڈالر سالانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو کہ سیئول حکومت کے لیے ناقابل قبول تھا۔

 

About asas

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کا میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک

سری نگر: لائن آف کنٹرول کے قریب راجوڑی سیکٹر پر بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے