Home - famous - ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں اختلافات بڑھ گئے

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں اختلافات بڑھ گئے

کراچی: حکومتی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد جانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رکن قائمہ کمیٹی کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے اور پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے یا علیحدگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو شماریات کی قائمہ کمیٹی کی پیش کش کی تھی لیکن رابطہ کمیٹی نے اسے لینے سے انکار کردیا ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے توانائی، داخلہ یا انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی لینے پر اصرار کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے حکومت اور وزیراعظم کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

 

About asas

Check Also

پلوامہ حملے پر بھارتی بیان مسترد؛ بھارت میں نہ مانوں کی رٹ سے باہر آئے، پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی وزارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے