Home - famous - آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کا حکومت کے مقابلے میں سستے حج پیکج کا اعلان

آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کا حکومت کے مقابلے میں سستے حج پیکج کا اعلان

لاہور: پاکستان بھر کے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے حکومت کے مقابلے میں عازمین کو سستے حج پیکیج کا اعلان کردیا۔آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت تمام پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو مساوی کوٹہ دیتی ہے تو حج اخراجات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کے رہنماں نے کہا کہ وہ حکومت کے مقابلے میں عازمین کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے کا حج پیکج دے رہے ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر عادل بٹ نے کہا کہ ہم عازمین کو وہ تمام سہولتیں دیں گے جو سرکاری حج پیکج میں شامل ہیں تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت انہیں بھی دیگر حج ٹور آپریٹرز کی طرح برابر کا کوٹہ دے۔عادل بٹ نے الزام لگایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کی مد میں کرپشن کی جاتی ہے جبکہ اسی طرح کوٹہ ہولڈرز حج ٹور آپریٹر کی اجارہ داری کی وجہ سے بھی حج اخراجات مہنگے ہیں، حکومت اگر کوٹہ اور نان کوٹہ ہولڈرز میں مساوی تقسیم کرے تو حج اخراجات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔عادل بٹ نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 800 ایسے حج ٹور آپریٹرز ہیں جن کو حکومت کوٹہ دیتی ہے جبکہ 300 ٹور آپریٹرز ایسے ہیں جو رجسٹرڈ ہیں لیکن حکومت انہیں حج کوٹہ نہیں دیتی۔ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے اپیل ہے کہ حج پالیسی کے حوالے سے ایک خاص طبقے کو نوازنے کا نوٹس لیا جائے۔واضح رہے کہ اس سال پاکستانی عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 ہے اور سرکاری اسکیم کے تحت حج اخرجات 4 لاکھ 36 ہزار900 روپے ہیں۔

 

 

About asas

Check Also

پلوامہ حملے پر بھارتی بیان مسترد؛ بھارت میں نہ مانوں کی رٹ سے باہر آئے، پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی وزارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے