Home - World - بھارت میں زہریلی شراب پینے کے دو واقعات میں70افراد ہلاک

بھارت میں زہریلی شراب پینے کے دو واقعات میں70افراد ہلاک

لکھنو: بھارت میں دو مختلف واقعات میں غیر معیاری شراب پینے کے باعث 70 افراد ہلاک اور 27 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاستوں اترپردیش اور اتر کھنڈ میں ایک ہی روز میں دو مختلف واقعات میں غیر معیاری شراب پینے کی وجہ سے مجموعی طور پر 39 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 27 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرین کے طبی معائنے اور میڈیکل ٹیسٹ میں موت کی وجہ غیر معیاری شراب ثابت ہوئی ہے جس کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں جب کہ ناسازی طبیعت پر 27 افراد زیر علاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 46 افراد اترپردیش اور 24 اترکھنڈ میں ہلاک ہوئے، ان افراد نے ایک تقریب کے دوران یہ شراب پی تھی۔ پولیس نے غیر معیاری شراب بنانے اور فروخت کرنے والے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔

 

About asas

Check Also

طالبان اور کابل حکومت کا افغان امن مذاکرات میں خواتین نمائندوں کو بھی شامل کرنے کا اعلان

دوحہ: قطر میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں طالبان اور کابل حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے