Home - World - برطانیہ میں پائلٹ کی مہارت نے طوفان کو شکست دیدی

برطانیہ میں پائلٹ کی مہارت نے طوفان کو شکست دیدی

لندن: برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پائلٹ کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں کے درمیان لینڈ کرتے طیارے کو بحفاظت واپس لے جانے میں کامیاب رہا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں تیز ہواوں کے جھکڑ نے معمولات زندگی معطل کر کے رکھ دیا، ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواوں سے نبرد آزما طیارے کے پائلٹ کی ہوشیاری نے مسافروں کو بچالیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کرنے کے لیے رن وے کو چھوتے ہی دوبارہ فضا میں پرواز بھرلیتا ہے تاہم اس دوران تیز ہواوں سے طیارے کے پر لہراتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔صارفین نے اس عمل کو پائلٹ کی احمقانہ غلطی سمجھ کر تنقید کی تو طیارہ اڑانے کے ماہرین نے اس عمل کو پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تیز ہواوں کے باعث طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ پاتا جس کا ادراک ہوتے ہی پائلٹ نے لینڈنگ کے بجائے دوبارہ پرواز بھر کر مسافروں کو جان بچائی۔

 

About asas

Check Also

طالبان اور کابل حکومت کا افغان امن مذاکرات میں خواتین نمائندوں کو بھی شامل کرنے کا اعلان

دوحہ: قطر میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں طالبان اور کابل حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے