Home - Pakistan - پاکستان کی سالمیت پر اٹھنے والی ہر آنکھ نوچ لی جائے گی، وزیرداخلہ بلوچستان

پاکستان کی سالمیت پر اٹھنے والی ہر آنکھ نوچ لی جائے گی، وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور ریاستی اداروں پر اٹھنے والی ہر آنکھ نوچ لی جائے گی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا لانگو نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پشتون آباد، بلیلی اور خروٹ آباد میں شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی سالمیت اور ریاستی اداروں پر اٹھنے والی ہر آنکھ نوچ لی جائے گی۔صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ صوبے کے عوام ملک دشمن عناصر اور بہکانے والوں کے چہروں کو پہچان چکے ہیں، دشمن ممالک کے ایما پر چلنے والے دہشت گرد صوبے کے پرامن عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے، پاک فوج کی ملکی سلامتی امن اور بھائی چارے کی اس جدوجہد میں بلوچستان کا ہر باسی انکے ساتھ کھڑا ہے۔

About asas

Check Also

نوبل امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کے نام کی تجویز پر جاپان کی وضاحت

ٹوکیو: جاپانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شنزو آبے نے نوبل انعام برائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے