Home - Pakistan - سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن، ہائیکورٹ کی وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کی ہدایت

سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن، ہائیکورٹ کی وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت 14 فروری تک جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کرے۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق رابطے کے خط کو بطور ثبوت پیش کیا، وزیر اعظم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے خواہش کا اظہار کیا۔تحریری فیصلے میں منیبہ خلیل، محمد جلیل، محمد جمیل، محمد سعید اور افضال کو چشم دید گواہ کے طور پر بیانات قلم بند کرنے کا حکم دیا جب کہ ڈاکٹر ندیم منیر احمد، میاں عامر، قاری عمر، رشید ، جاجی بھٹی کے بھی بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

About asas

Check Also

بریگیڈئیر ر اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد: بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔اعجاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے