Home - Pakistan - احتساب عدالت نے نیب لاہور کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

احتساب عدالت نے نیب لاہور کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

لاہور: احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما و پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو احتساب عدالت میں ججز کمپلیکس کی جانب سے بغیر اطلاع اور بغیر اجازت عدالت میں پیش کیا گی احتساب عدالت لاہور نے شہر کے نیب افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، اور ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب نے سینئر وزیرپنجاب علیم خان کو احتساب عدالت میں ججز کمپلیکس کی جانب سے بغیر اطلاع اور بغیر اجازت کے احتساب عدالت میں پیش کیا، اور اس قدام سے کمپلیکس کے دروازوں اور پودوں کو نقصان پہنچا۔احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نیب کے اس قدام سے ججز کے چیمبرز کے باہر پہنچی اور سیاسی جماعت کے نعرے لگائے گئے۔ احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج نے نیب افسران کو 8 فروری کو ذاتی حیثیت سے پیش ہو نے اور اس اقدام پر جواب طلب کر لیا ہے، اس حوالے سے نیب کے ڈائریکٹر، متعلقہ تفتیش، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی اور کیس افسر کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

About asas

Check Also

نوبل امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کے نام کی تجویز پر جاپان کی وضاحت

ٹوکیو: جاپانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شنزو آبے نے نوبل انعام برائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے