Home - Fashion - Relationships - تیسرا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

سنچورین: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقی کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اس میچ کے لیے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان شنواری اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سیریز کے پہلے میچز میں ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا تاہم جیت کے قریب پہنچ کر فتح نہ سمیٹ سکے اب آخری میچ جیت کر دورے کااختتام اچھے انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے، پہلے دونوں میچوں میں ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے گرین کیپس بھرپور مقابلے کے باوجود فتح سے ہمکنار ہونے میں ناکام رہی۔

About asas

Check Also

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ایک ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور مضبوط ادارہ بنانے کی حکمت عملی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے