Home - Fashion - Relationships - پہلا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پہلا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کیپ ٹان: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کیپ ٹان میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی،ٹاس کے موقع پر کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور امید ہے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل رانڈر محمد حفیظ انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف آج ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں، ٹیم منیجمنٹ کے مطابق آل رانڈر معمولی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا، امید ہے کہ محمد حفیظ دوسرے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔اس میچ کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، فخرزمان، بابراعظم،طلعت حسین، محمد رضوان،شعیب ملک،آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف،حسن علی اور شاہین شنواری۔

About asas

Check Also

بریگیڈئیر ر اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد: بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔اعجاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے