Home - Pakistan - وزیر اعظم 22 جنوری کو قطر روانہ ہوں گے، مختلف معاہدوں کا امکان

وزیر اعظم 22 جنوری کو قطر روانہ ہوں گے، مختلف معاہدوں کا امکان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کا امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ قطر کا اعلان کردیا گیا، وزیر اعظم 22 جنوری کو وفد کے ہمراہ قطر کے شہر دوحا پہنچیں گے جہاں وہ امیر قطر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے میں پاکستان اور قطر کے مابین مختلف معاہدوں کے ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان قطر جا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہاں سے اچھی خبر لے کر آئیں گے۔

About asas

Check Also

وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے