Home - Pakistan - حکومتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے منی بجٹ لایا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی

حکومتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے منی بجٹ لایا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی آمدنی نہیں اورافراط زر سے حکومت کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اب ان اخراجات کو پورا کرنے کیلیییہ منی بجٹ میں بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ یو میہ ڈائریکٹ خسارہ ایک ارب روپے ہے یہ دوسرا مہینہ ہے معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے ملک میں اب نہ نوکریاں نہ کاروبار کے مواقع ہیں ہمیں امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی کیونکہ حکومت کی معاشی پالیسی کیا ہیں کوئی نہیں بتا سکتا، ان کے وزیروں میں نہ اہلیت ہے نہ ہی قابلیت کہ معاشی امور کو سنبھالیں، ایک جے آئی ٹی بنائی جائے جو حکومتی نااہلی کا تعین کرے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دھاندلی سے آنے والی نا اہل حکومت نے اب تک سیکڑوں ارب روپے کا نقصان کیا ہے ، یو میہ ڈائریکٹ خسارہ ایک ارب روپے ہے جب کہ ہم نے اربوں روپے کی بچت کی، انہوں نے کہا کہ اضافی ٹیکس لگانا اورافراط زر بڑھانا عوام یا ملک کے مفاد میں نہیں عوام میں مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں ہیبس حکومت کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ ترقی کی شرح کو بڑھائے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جس کو دبانا ہو اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے، ہم نے اپنی حکومت میں ای سی ایل پر پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لگائے لیکن اب کابینہ میں گھنٹوں ای سی ایل پر بحث ہوتی ہے، ای سی ایل کے علاوہ بھی کابینہ کے پاس کرنے کو بہت کام ہوتے ہیں۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں ملک میں ایل این جی لانے کا ذمے دار ہوں جو پوچھنا ہے نیب نے جو پوچھنا ہے مجھ سے پوچھے اگر ایل این جی نہ لاتے تو ملک میں توانائی کا بحران حل نہ ہوتا۔

About asas

Check Also

ہمیں آصف زرداری کوگھسیٹنے والی بات نہیں کرنی چاہیئے تھی، سعد رفیق

اسلام آباد: سابق وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ استدعا ہے کہ اپوزیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے